اطلاعات کے مطابق ضلع رامبن کے چندر کورٹ کے تھناڑی گاؤں میں محمد قاسم بکروال نامی شخص کا رہائشی مکان بھاری بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈ کی زد میں آگیا، جس کی وجہ سے دو مویشی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
وہیں کسی فرد کی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، جبکہ گھر کے افراد وہاں سے بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے، تاہم انہیں مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔