اردو

urdu

ETV Bharat / state

دو امرناتھ یاتریوں کی موت - undefined

گجرات اور جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے دو امرناتھ یاتریوں کی جمعہ کے روز یاترا کے دوران موت ہوگئی۔

دو امرناتھ یاتریوں کی موت

By

Published : Jul 12, 2019, 3:21 PM IST

ریاست جموں کمشیر میں گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک یاتری کی پہلگام ٹریک پر شیش ناگ کے قریب موت واقع ہوئی۔ ہلاک شدہ یاتری کی شناخت 63 سالہ شری کانت دوشی کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یاتری کی موت واقع ہونے کی وجوہات کے بارے میں تحیقیقات کی جارہی ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے ششی بھوشن کمار نامی ایک اور یاتری کی موت پوتر گھپا کے نزدیک واقع ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ کمار نے شیلو لنگم کا درشن کیا تھا اور رات کے لئے گھپا کے نزدیک ہی ایک کیمپ میں سویا ہوا تھا اور نیند کے دوران ہی اس کی موت واقع ہوئی۔

عہدیدار نے بتایا کہ مہلوک یاتری کی موت کی وجوہات کے بارے میں بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران فوت ہونے والے یاتریوں کی تعداد اب تک پانچ ہوگئی ہے اور رواں یاترا کے دوران اب تک قریب ڈیڑھ لاکھ یاتری نے شیو لنگم کا درشن کیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details