آبزرور ریسرچ فاونڈیشن کے فیلو کنچن گپتا نے بتایا کہ ٹوئٹر کے ٹائم لائنز پر جموں و کشمیر کو چین کا علاقہ بتایا ہے جبکہ انہوں نے اس مسئلہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے وزیر ٹیلی کام روی شنکر پرساد کو ٹوئٹر پر ٹیاگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹوئٹر نے جغرافیہ کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جموں و کشمیر کو چین کا علاقہ بتایا جارہا ہے، کیا یہ بھارتی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے؟‘