وادی گریز کے پہاڑی علاقے تلیل کے لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ آدھار کارڈ کو راشن کارڈوں سے جوڑنے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کرے کیونکہ ابھی زیادہ تر آبادی اپنا اندراج نہیں کراسکی ہے۔
اس سے قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سول سپلائی اینڈ کنزیومر افیئرس بانڈی پورہ کی طرف سے 9 فروری کو ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جس میں تمام ٹی ایس او کو ہدایت دی گئی کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اندر ادھار کے ہدف کو 100 فیصد حاصل کرے بصورت دیگر انہیں کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ اگر وہ چند روز میں ادھار کو راشن کارڈ سے جوڑنے میں ناکام رہے ہیں تو ان کے راشن کارڈ منسوخ یا نام لسٹ سے نکالے جائیں گے۔