اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹیوبرکلوزز افسر ڈاکٹر رخسانہ گلزار نے کہا کہ 'آج ہم سوپور کے ڈنگیوچھ گاؤں میں طبی عملہ کے ساتھ گھر گھر گئے۔
وہاں گھر گھر جا کر جانچ کی گئی کہ کہیں گاؤں میں کسی اور کو ٹی بی مرض نہ ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے چلتے اس وقت ٹی بی مریض ہسپتال آنے سے گریز کرتے ہیں اور وہ اپنی بیماری کو چھپاتے ہیں۔