جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے حملہ آوروں کے منصوبے کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ تینوں عسکریت پسند موٹر سائیکل پر آئے تھے جن میں سے دو نے دکان کے اندر داخل ہو کر ڈھابہ مالک پر گولیاں چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں میں سے دو کا تعلق پلوامہ ضلع کے پامپور سے ہے جبکہ تیسرا پلوامہ کا رہنے والا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کو مشہور کرشنا ڈھابہ مالک کے بیٹے آکاش مہرا ولد رمیش مہرا پر نامعلوم افراد نے گولیاں چلا کر انہیں شدید طور پر زخمی کر دیا۔ انہیں زخمی حالت میں فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے بعد ان کی حالت بہتر ہورہی ہے۔
اس حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر مسلم جانباز فورس جموں و کشمیر نامی عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے اردو میں لکھا ہوا ایک بیان وائر ہورہا ہے جس میں سرینگر میں کرشنا ڈھابے کے مالک پر حملے کی زمہ داری قبول کی گئی ہے۔