اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tiranga Rally in Pulwama ضلع پلوامہ کے اسکولوں میں ترنگا ریلیوں کا اہتما - جموں و کشمیر کے پلوامہ سمیت تمام اضلاع

وادی کشمیر کے باقی اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے تمام اسکولوں کی جانب سے ترنگا ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکولی بچوں اور اساتذہ نے شرکت کی۔

ضلع پلوامہ کے اسکولوں میں ترنگا ریلیوں کا اہتما
ضلع پلوامہ کے اسکولوں میں ترنگا ریلیوں کا اہتما

By

Published : Aug 8, 2023, 4:49 PM IST

ضلع پلوامہ کے اسکولوں میں ترنگا ریلیوں کا اہتما

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ سمیت تمام اضلاع میں اسکولوں کی جانب سے ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکولی بچوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

اگرچہ ضلع کے کچھ اسکولوں نے ترنگا ریلیوں کا انعقاد اسکول کے باہر سڑکوں پر کیا۔ وہی کچھ اسکولوں نے ترنگا ریلی کا انعقاد اسکولوں کے میدانوں میں کیا۔ اس میں اسکولی بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

وہیں ضلع کے گورنمنٹ سنٹرل بوائز ہائی اسکول پلوامہ کے بچوں نے بھی ترنگا ریلی نکالی جو اسکول سے شروع کر ڈی سی آفس پلوامہ کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔ اس ریلی میں بھی بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے شرکت کی۔

وہی گورنمنٹ مہجور میموریل ہائر سیکنڈری اسکول پلوامہ میں بھی اس طرح کی ریلی منعقد کی گئی اگرچہ یہ ریلی اس کے احاطے میں ہی منعقد ہوئی تاہم اس میں اسکولی بچوں کے علاؤہ اسکول کے سبھی عملہ نے شرکت کی۔ترنگا ریلی کے دوران بچوں کے ساتھ ساتھ ریلی میں شامل باقی لوگوں نے قومی پرچم ہاتھ میں لیا تھا اور وہ قومی ترانہ گا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Workshop in Ganderbal گاندربل میں نوجوانوں کے لئے موبائل ریپئیرنگ اور ٹور اینڈ ٹریولس کورسز

اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ مہجور میموریل ہائر سیکنڈری اسکول پلوامہ محمد اقبال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک ازادی کا امرت مہا اتسو اور میری مٹی میرا دیش مہم چلا رہا ہے جس میں ترنگا ریلی بھی شامل تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details