اردو

urdu

ETV Bharat / state

Meri Maati Mera Desh Campaign پلوامہ میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

ضلع پلوامہ کے زڈورا علاقے میں بھی انتظامیہ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ان کے لواحقین کی عزت افزائی کی گئی۔

پلوامہ میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی
پلوامہ میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی

By

Published : Aug 9, 2023, 6:57 PM IST

پلوامہ میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیرمیں بھی میری مٹی میرا دیش مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے کے تحت جموں وکشمیر میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ پلوامہ کے کلسٹر ماڈل اسکول میں شہیدوں کی یاد گار میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کے آخر میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے جسمانی طور کمزور افراد میں ٹرائی سائیکل تقسیم کئے گئے جس کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف کے علاوہ اے سی ڈی پلوامہ اور دیگر افسران موجود تھے۔

اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سبھی لوگ ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ ملک کی حفاظت میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سیکیورٹی فورسز عوام کی حفاظت کے لیے ہر طرح سے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:DC Budgam بڈگام میں معذور افراد کے درمیان اسکوٹی تقسیم

اس موقع پر ڈی سی پلوامہ نے بھی خطاب کیا اور ملک کے ساتھ ساتھ ضلع کے ان نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سطح پر شروع ہونے والے میری مٹی میرا دیش کمپین میں ضلع پلوامہ کے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ جس کے مقصد کہ ملک کے ویر کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details