ضلع گاندربل کے یارمقام علاقے میں محکمہ جل شکتی کی جانب سے رہائشی کوارٹر بنانے کا کام شدومد سے جاری ہے۔ اس میں ٹھیکیدار نے کام کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے نزدیک کے جنگل سے درخت کاٹ کر تعمیراتی کام میں استمال کیے جارہے ہیں۔
تعمیراتی کام میں درخت کا استعمال - etv bharat jammu kashmir
جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے یار مقام علاقے میں محکمہ جل شکتی کی جانب سے بنائے جارہے رہائشی کوارٹر میں جنگلی درختوں کو کاٹ کر استعمال کیا جارہا ہے۔ جس سے علاقے کے لوگوں کے اندر غصہ ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف سرکار جنگلوں کے تحفظ کی بات کرتی ہے لیکن درختوں کی کٹائی پر خاموش کیوں ہے؟
![تعمیراتی کام میں درخت کا استعمال JK_GBL_PHE_Construction_in_Yarmuqam_Ganderbal_an_obstacle_to_Forest_Department_avb_JKC10033](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11776791-632-11776791-1621140519653.jpg)
تعمیراتی کام میں درخت کاٹ کر استعمال کیا جارہا ہے
دیکھیں ویڈیو
اس سلسلے میں جب نمائندے نے جنگل میں کام کررہے ملازمین سے بات کی تو انہوں نے کہ ہم پہلے سے اس بات کو اپنے آفیسروں کے نوٹس میں لایا لیکن ابھی تک ان پر کسی طرح کی کاروائی ہوئی۔
مقامی لوگوں نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سرکار جنگلوں کے تحفظ کرنے کے لئے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن دوسری طرف ان جنگلوں کو بے دردی سے کٹائی کرنے میں کچھ شر پسند عناصر لگے ہوئے ہیں۔ایسے واقعات دن بہ دن دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن متعلقہ محکمہ بلکل خاموش و تماشائی بنی ہے۔