اردو

urdu

ETV Bharat / state

Transport Department Still Affected: جموں وکشمیر میں شعبہ ٹرانسپورٹ ہنوز متاثر - Old vehicles banned from operating in Srinagar

جموں وکشمیرمیں گزشتہ تین برسوں سے ناسازگار حالات اور کورونا وبا کی وجہ سے شعبہ ٹرانسپورٹ شدید Transport Departmentطور پر متاثرہے تاہم اسی دوران محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک حکم نامہ جاری کرکے یونین ٹریٹری میں چلنے والی 20 سال سے زائد پرانی کمرشیل گاڑیوں پرپابندی عائد کردی جس سے دیگر مسائل اب پیدا ہوگئے ہیں۔

جموں وکشمیر میں شعبہ ٹرانسپورٹ ہنوز متاثر
جموں وکشمیر میں شعبہ ٹرانسپورٹ ہنوز متاثر

By

Published : Mar 24, 2022, 9:57 PM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ دنوں ایک حکم نامہ جاری کرکے سرینگر اور جموں اضلاع میں بیس سال سے زائد کے پرانے گاڑیوں کی چلنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس سے شعبہ ٹرانسپورٹ سے منسلک افراد پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ناسازگار حالات اور پرانے گاڑیوں پر پابندی سے ان کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ Transport Department Still Affected


شعبہ ٹرانسپورٹ سے منسلک متعدد افراد کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے اس دور میں حکومت کو راحت دینی چاہیئے تھی لیکن حکومت نے پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کرکے مزید ڈرائیوروں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں ہزاروں افراد کا روزگار شعبہ ٹرانسپورٹ پر منحصر ہے اور انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایت ناموں سے یہ شعبہ ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہورہا Transport Department Still Affectedہے۔

جموں وکشمیر میں شعبہ ٹرانسپورٹ ہنوز متاثر
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ تین برس کے دوران ان پر عائد مختلف ٹیکس میں رعایت دی جائے اور کچھ ٹکس معاف کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:


انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے معاملات متعلقہ حکام کے سامنے پیش کئے ہیں لیکن افسران کی جانب سے کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے۔ زبانی وعدے کئے جارہے ہیں لیکن زمینی سطح پر کسی بھی وعدے کا اطلاق نہیں ہورہا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ 'ایل جی منوج سنہا ٹرانسپورٹ شعبہ کے مشکلات کو سنجیدگی سے نوٹس میں لیں اور ان کا ازالہ کرے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details