ضلع پلوامہ میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے یک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کو تربیت دی گئی کہ وہ لوگوں سے تال میل کیسے بڑھائیں۔ انہیں اس بات کی بھی تربیت دی گئی کہ ایک لیڈر کا پہناوا اور بات کرنے کا طریقہ کیسا ہونا چاہیے۔
اس تربیتی کیمپ میں متعدد کارکنان نے شرکت کی۔ اس تربیتی کیمپ میں بی جے پی کے ضلع صدر سجاد رہنا، بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر کے علاوہ بی جے پی کے دیگر لیڈران کے ساتھ ساتھ کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس حوالے سے بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے بات کرتے ہوئے کہا بی جے پی ہر تین سال کے وقفے سے کارکنان کو محتلف اقسام کی تربیت دیتی رہتی ہے۔