ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کی جانب سے فارسٹ رائٹس ایکٹ کو منظوری ملنے کے بعد بھی اسے نافاذ نہیں کیا گیا ہے۔ چار سال گزرنے کے باوجود ان لوگوں کی امید بر نہیں آئی ہے، اس لیے یہ لوگ مسلسل شکایات کر رہے ہیں۔ ترال سب ضلع میں بھی گجر طبقے کی خاصی آبادی رہائش پذیر ہے لیکن وہ بھی اس معاملے کو لیکر نالاں ہیں۔ مقامی باشندوں کے مطابق اگرچہ اس ایکٹ کو یہاں لاگو کرنے کے بعد گجر بکروال برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن اب حالات اس کے برعکس ہیں کیونکہ محکمہء جنگلات کی جانب سے ان کو بے دخل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے حالانکہ ہم لوگ یہاں 1947 سے آباد ہیں اور تب سے آج تک ہم نے ان جنگلات کی رکھوالی کی ہے۔
ترال میں گجر آبادی کو فارسٹ رائٹس ایکٹ نافذ ہونے کا انتظار - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر
ضلع پلوامہ کے ترال میں آباد گجر طبقے کو فارسٹ رائٹس ایکٹ نافذ ہونے کا انتظار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فارسٹ رائٹس ایکٹ کو منظوری ملنے کے باوجود مرکز کے زیر انتظام یوٹی میں اسے نافذ نہیں کیا جا رہا ہے۔ Demand For Forest Right Act
ترال میں گجر آبادی کو فارسٹ رائٹس ایکٹ نافذ ہونے کا انتظار
Published : Nov 17, 2023, 1:13 PM IST
یہ بھی پڑھیں:ضلع پلوامہ میں ٹرڈیرس فیڈریشن کے انتخابات
مقامی باشندوں نے مطالبہ کیا کہ فارسٹ رائٹس ایکٹ کو زمینی سطح پر نافذ کیا جائے۔ لیکن بدقسمتی سے آج ہمیں اپنی زمینوں سے بھی بے دخل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ہماری گزارشات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ترال میں رہایش پذیر آبادی نے ایل جی انتظامیہ سے اس بارے میں مداخلت کی اپیل کی۔