اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال ۔ پنگلش کی آبادی اریگیشن محکمہ سے نالاں

جموں و کشمیر کے ضلع ترال کے پنگلش کے رہنے والوں نے اریگیشن محکمہ کی جانب سے قویل اور شکارگا باغات کو آب پاشی فراہم نہ کرنے سے نالاں ہیں۔

اریگیشن محکمہ سے نالاں
اریگیشن محکمہ سے نالاں

By

Published : Jun 24, 2021, 7:53 PM IST

پنگلش کے لوگوں نے قویل اور شکارگاہ کے باغات کو آبپاشی سہولیات فراہم نہ کرنے سے تنگ آکر محکمہ اریگیشن کے خلاف ایک خاموش احتجاج کیا ۔ اور اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔

اریگیشن محکمہ سے نالاں

مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ ترال کے لیے سال 1982 میں چھچکوٹ لفٹ اریگشن اسکیم شروع کی گئی تھی۔ جس کے دو مرحلے مکمل کیے گئے ہیں۔ اور تیسرے مرحلے کے تحت کام کرنا باقی ہے ۔

حالانکہ اس اسکیم پر اب تک کروڑوں روپے صرف کیے گئے ہیں۔تاہم ان کے باغات کی آبپاشی تاحال نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ سابق ڈپٹی کمشنر پلوامہ راگھو لنگر نے عوام کو یقین دہانی کرائی تھی کہ مئی کے اواخر تک اس اسکیم کو مکمل کیا جائے گا۔مزید پڑھیں :بارش اور ژالہ باری سے میوہ باغات کو شدید نقصان


پنگلش کی آبادی نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اسکیم کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ان کے باغات بنجر ہونے سے بچ جائیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details