تفصیلات کے مطابق بلاک ڈیولپمنٹ آفس ترال میں کام کر رہے وسیم احمد نامی ایک ملازم نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ وہ ایک مقامی قرنطینہ سینٹر میں رکھے گیے افراد کے لیے چاول لے جا رہے تھے جس دوران انہیں مقامی پولیس آفیسر نے یہ کہ کر ہڈی پسلی ایک کر دی کہ اس نے ماسک نہیں پہنی تھی۔
مذکورہ ملازم کا اس تعلق سے کہنا تھا کہ پولیس کو قانون کے مطابق کاروائی کر کے جرمانہ عائد کرنا تھا نہ کہ مار پیٹ۔
انھوں نے مزید بتایا کہ معاملے کی نسبت انھوں نے ضلع انتظامیہ کو مطلع کیا ہے اور انھیں امید ہے کہ انکو انصاف ملے گا۔