اردو

urdu

ETV Bharat / state

Run For Unity In Tral ترال میں پولیس کی جانب سے رن فار یونٹی کا اہتمام - جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال

ضلع پلوامہ کے ترال میں پولیس کی جانب سے رن فار یونٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے تقریباً 150 طلباء، مقامی نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے میگا ایونٹ میں شرکت کی۔

ترال میں ۔پولیس کی جانب سے رن فار یونیٹی کا اہتمام
ترال میں ۔پولیس کی جانب سے رن فار یونیٹی کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 5:29 PM IST

ترال میں ۔پولیس کی جانب سے رن فار یونیٹی کا اہتمام

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں پولیس کی جانب سے رن فور یونٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے تقریباً 150 طلباء، مقامی کے نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے میگا ایونٹ میں شرکت کی۔ ریلی کا آغاز بس اسٹینڈ ترال سے ہوا جسے ایس ڈی پی او ترال. مبشر رایس ایچ او ترال منظور احمد ، اور دیگر پولیس و سی آر پی ایف افسران کی موجودگی میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ریلی شالہ درمن موڈ کے اختتام پذیر ہوئی۔

رن فار یونٹی ایونٹ میں لعل پورہ کے یاسر گلزار نے پہلی، سیر کے عاقب نے دوسری اور دیور کے امت سنگھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔قبل ازیں ایس ڈی پی او ترال مبشر رسول نے شرکاء سے بات چیت کی، اور کہاکہ پولیس شہداء کے اعزاز میں رن فار یونٹی کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ ان کی ہمت، بہادری اور قربانیوں کو یاد رکھا جا سکے جو انہوں نے ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:Run For Unity Marathon In Anantnag اننت ناگ میں پولیس کی جانب سے رن فار یونٹی میراتھن

رن فار یونٹی کے اختتام پر ایک انعامی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس دوران پہلے تین پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ ریلی میں شامل دیگر کھلاڑیوں کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے یاسر نے بتایا کہ اسطرح کے ایونٹ منعقد کرانے سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جبکہ ایس ڈی پی او مبشر رسول نے بتایا کہ اسطرح کے ایونٹ منعقد دوبارہ بھی منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ سماج میں پولیس کے رول کو بھی اجاگر کیا جائے

ABOUT THE AUTHOR

...view details