اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک کی خستہ حالی پر عوام کا احتجاج - نقل و حمل کو مسدود کیا

جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالات عوام کے لئے سوہان روح بنی ہوئی ہے آج ترال بالا میں آبادی نے تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق سڑک پر دھرنا دیا اور ٹریفک کی نقل و حمل کو مسدود کیا۔

سڑک کی خستہ حالی پر عوام کا احتجاج
سڑک کی خستہ حالی پر عوام کا احتجاج

By

Published : Jul 3, 2020, 10:46 PM IST

ایک خاموش احتجاج کے زریعے آبادی نے الزام لگایا کہ متعلقہ حکام نے ترال ڈاڈسرہ نامی سڑک پر مقدم محلہ کے نزدیک تجدید ومرمت کاری کا سلسلہ شروع کیا تھا تاہم اس سڑک پر میکڈم اب تک نہیں ڈالا گیا جسکی وجہ سے وہاں اٹھ رہے گرد وغبار سے عام لوگوں اور مقامی دکانداروں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سڑک کی خستہ حالی پر عوام کا احتجاج

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مقامی شہری بشیر احمد بٹ نے الزام لگایا کہ جان بوجھکر عوام کے صحت کے ساتھ کھلواڈ کیا جا رہا ہے ایک مقامی دکاندار نے بتایا کہ اگر جلد از جلد سڑک پر میکڈم بچھایا نہیں گیا تو وہ اس اہم راستے پر ٹریفک کی نقل و حمل کو مسدود کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details