ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے کو ریلوے کے ساتھ نہ جوڑنے کے فیصلے کو لیکر مقامی میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔مقامی باشندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ترال کو اونتی پورہ ریلوے اسٹیشن کے ساتھ جوڑا جائے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی شمالی ریلوے کی جانب سے وادی کشمیر میں 5ریل پروجیکٹس کے منصوبے کی منظوری ملی جس پر مقامی لوگوں نے خوشی اور اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے سرکار کا شکریہ ادا کیا ہے تاہم جنوبی کشمیر کے ترال کے لوگوں نے علاقے کو نظر انداز کرنے پر سخت. ناراضگی کا اظہار کیا۔ہے
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوے اسٹیزن کونسل ترال چیرمین فاروق ترالی نےبتایا کہ ترال علاقے کو اب تک شمالی ریلوے کے کشمیر پروجیکٹ سے کوئ خاص فایدہ تو نہیں آیا ہے اور حال ہی میں جو مجوز ہ ریل ٹریک منظور ہوے ہیں اس، میں ترال علاقے کو اگرچہ نمایندگی دی گئی ہے۔ وہ بیجبہاڈہ سے ہوتے یوے بٹ نور کو دی گئ ہے تاہم. ہم چاہتے ہیں کہ اونتی پورہ ریلوے اسٹیشن سے ترال کو جوڈا جاے باقی علاقوں سے بکل کٹاہوا علاقہ ہے جس کو ریل سے جڑنے کی ضروت تھی۔