ترال سے گرفتار کیے گئے تین نوجوانوں کو پولیس نے آج پلوامہ جیل منتقل کردیا ہے۔
ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ محمد اسحاق بٹ ولد علی محمد، ریاض احمد بٹ ولد محمد افضل ساکنانہ اترال پائین اور عادل رسول غنائی ولد غلام رسول ساکن بٹہ گنڈ کو فوج اور پولیس نے 21 فروری کی رات کو ان کے گھروں سے گرفتار کیا تھا۔
گرفتار شدہ افراد کے خلاف مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور ان کو علاقے میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا اور آج ان کو سب جیل پلوامہ منتقل کیا گیا۔
لاک ڈاؤن. ترال کے تین نوجوان سب جیل منتقل واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو دیکھتے ہوئے گزشتہ دنوں ترال میں ہی مختلف جیلوں میں مقید افراد کی رہائی کے لیے ان کے عزیز واقارب نے ایک خاموش احتجاج بھی کیا تھا۔