ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی مسلسل لاک ڈاؤن کے پیش نظر سب ڈسٹرکٹ ترال میں سرکاری اور نجی سکولوں میں آن لائن کلاسز کے حوالے سے انتظامیہ نے اسکول سربراہان سے میٹنگ کی ہے جس میں ترال اور لرگام زون کے زونل ایجوکیشن آفیسرز اور نجی اسکولوں کے سربراہان نے شمولیت کی۔
ترال: آن لائن کلاسز سے متعلق اسکول سربراہان کی میٹنگ - سرکاری اور نجی اسکولوں میں آن لائن کلاسز
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں سرکاری اور نجی اسکولوں میں آن لائن کلاسز کے حوالے سے انتظامیہ نے اسکول سربراہان کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔
یہ میٹنگ ڈگری کالج ترال کے میٹنگ ہال میں منعقد ہوئی جہاں ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے میٹنگ کی صدارت کی اور اس حوالے سے سیر حاصل بحث کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سکولز چلانے والے سربراہان پر زور دیا کہ وہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے آن لائن کلاسز کا بندوبست کریں تاکہ طلباء کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو کیونکہ یہی چھوٹے بچے ہمارا مستقبل ہے۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامیہ نے سکولوں کو بند کرنے کے احکامات پہلے ہی صادر کیے ہیں اور اب آن لائن کلاسز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاہم 2جی انٹرنیٹ کی وجہ سے آن لائن کلاسز کا مقصد فوت ہو رہا ہے۔