ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں انتظامیہ نے ملاوٹی اشیا خوردونوش اور غیرمعیاری چیزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرمعیاری سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ نے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ترال (اے ڈی ایم) (اے او آئی این ایف ایس ایس) ساجد یحییٰ نقاش نے سیکشن 51 اور 52 فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ کی دفعات کے تحت کھانے کی اشیاء کے غلط برانڈڈ / سب اسٹینڈرڈ کے 06 معاملات میں 7,25,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔
فوڈ سیفٹی آفیسر ترال کے ذریعہ ترال کے بازار میں فوڈ سپلیمنٹ، سملیک، پروٹین پاؤڈر، چائے، مونگ دال وغیرہ سمیت نمونے اٹھائے گئے۔فوڈ سیفٹی آفیسر ترال مسٹر شبیر احمد نے ایف ایس ایس ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کی۔مقدمات میں 25 ملزمان ملوث تھے۔ تمام ملزمان پر 7.25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور 1.35 لاکھ روپے بروقت وصول کیے گئے ہیں اور بعد میں ٹریژری آفس ترال میں ہیڈ نمبر 0210 کے تحت جمع کرائے گئے ہیں۔