گذشتہ روز جموں و کشمیر ریلوے انتظامیہ نے ریل سروس بحال کرنے سے قبل ریلوے کی پٹریوں کا معائنہ کیا اور سرینگر سے بارہمولہ تک ٹرائل ٹرین چلائی تھی۔
جموں و کشمیر ریلوے کے ایک اہلکار نے کہا تھا کہ ٹرین نمبر 74619 صبح 10.05 بجے سر نگر سے روانہ ہوگی اور 11.45 بجے بارہمولہ پہنچے گی اور ٹرین نمبر 74618 11.55 بجے بارہمولہ سے روانہ ہوگی اور 1.40 بجے سرینگر پہنچے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریل خدمات کو مرحلہ وار شروع کر دیا جائے گا اور چند روز کے بعد بارہمولہ سے بانیہال کا بھی ٹریک شروع کر دیا جائے گا۔
وادی کشمیر کی موجودہ صورتِحال اور عوامی ہڑتال کی وجہ سے جہاں عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، وہیں ریلوے محکمے کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔