اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں پولنگ عملے کے لیے یک روزہ تربیتی پروگرام

ٹرینرز نے شرکاء کو ماڈل ضابطہ اخلاق ، نامزدگی کے عمل ، نامزدگی کے فارموں کی جانچ پڑتال، امیدواروں کی واپسی اور امیدواروں کے ذریعہ مختلف فارم جمع کروانے کے طریقہ کار کے بارے میں حلف نامہ اور دیگر دستاویزات کے بارے میں بتایا۔

بانڈی پورہ میں پولنگ عملے کے لیے یک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام
بانڈی پورہ میں پولنگ عملے کے لیے یک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام

By

Published : Oct 12, 2020, 8:02 PM IST

ڈسٹرکٹ الیکشن اتھارٹی بانڈی پورہ نے پیر کو ریٹرینگ آفیسرز (آر اوز) ، اسسٹنٹ ریٹرینگ آفیسر (اے آر او) کے لیے خصوصی تربیتی اجلاس کا انعقاد کیا۔

اس تربیتی اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ، ڈاکٹر اویس احمد نے کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد بیگ ، ماسٹر ٹرینرز محمد رفیق لون ، محمد رمضان بٹ اور دیگر سینئر ضلع افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بانڈی پورہ میں پولنگ عملے کے لیے یک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام

ٹرینرز نے شرکاء کو ماڈل ضابطہ اخلاق ، نامزدگی کے عمل ، نامزدگی کے فارموں کی جانچ پڑتال ، امیدواروں کی واپسی اور امیدواروں کے ذریعہ مختلف فارم جمع کروانے کے طریقہ کار کے بارے میں حلف نامہ اور دیگر دستاویزات کے بارے میں حساس کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

'پنچایتی انتخابات منعقد کرانا لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف'

نتائج کے اعلان کے اختتام تک جانچ پڑتال ، کاغذات نامزدگی کو پُر کرنے ، نامزدگیوں کو مسترد کرنے ، اور نامزدگیوں کی اہلیت اور پولنگ کے عمل کو مکمل کرنے کے بارے میں ٹرینرز کے ذریعہ ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی گئ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پالش کرنے کے لئے ان تربیتی اجلاسوں سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ان ہنروں کو مستقبل کے کسی بھی انتخاب یا ضمنی انتخاب میں مشق کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ19 وبائی بیماری کے سبب منتخب سرکاری ملازمین کو پولنگ کے عمل کی تربیت دینے کے لئے آن لائن ٹریننگ سیشن کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details