وادیٔ کشمیر کے مختلف اضلاع کے درمیان چلنے والی ریل سروس گزشتہ آٹھ ماہ سے مکمل طور بند ہے۔
رواں برس مارچ میں کووڈ 19 کے نتیجے میں نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں تمام کاروباری اور ٹرانسپورٹ سرگرمیاں معطل کی گئیں۔ وہیں ریل سروس کو بھی عارضی طور پر بند رکھا گیا۔
اگرچہ ملک کے دیگر تمام چھوٹے بڑے شہروں اور ریاستوں کے درمیان ریل خدمات بحال ہوئی ہے لیکن بین کشمیر چلنے والی ریل سروس ہنوز بند ہے۔
ریل خدمات معطل رہنے کے نتیجے میں جنوب و شمال کے مسافروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ریل میں سفر کرنے والے مسافروں کا ایک تو کافی وقت بچ جاتا تھا دوسرا ان کے پیسوں کی بچت بھی ہوتی تھی۔
مسافروں کا کہنا ہے'اگرچہ اب لاک ڈؤان ختم ہوا ہے۔ تمام کاروباری اور ٹرانسپورٹ سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں لیکن ریل سروس بدستور ٹھپ ہے جو کہ حیران کن بات ہے۔'
گزشتہ 8ماہ سے مسلسل ریل بند رہنے کی وجہ سے کشمیر ریلوے کو اب تک کرڑوں روپے کا نقضان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ ۔
اس ضمن میں کشمیر ریلوے کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ اگر ریل سروس کی بحالی کی ہدایت دے گی تو اس کے لئے کشمیر ریل محکمہ مرکزی وزارت ریلوے کو لکھے گا اور وہاں سے منظوری ملنے کے بعد ہی ریل سروس دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ کشمیر ریلوے خسارے سے پہلے ہی دوچار ہے کیونکہ یہاں آئے روز حالات کشیدہ رہنے کے نتیجے میں ریل سروس کو معطل کیا جاتا ہے۔ گزشتہ برس اگست سے ریل خدمات قریب 8 ماہ بند رہی۔ اس کے بعد دوبارہ سروس کو جنوری میں شروع کیا گیا۔ تاہم چند ماہ چالو رہنے کے بعد کرونا وائرس لاک ڈون کے دوران پھر سے ریل خدمات کو معطل کرنا پڑا آج تک ہنوز معطل ہی ہے۔