اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ آمدورفت کے لیے بحال

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ بحال ہونے کے بعد مسافروں نے اطمینان کی سانس لی اور انہوں نے اپنی اپنی منزلوں کی طرف کوچ کرنا شروع کر دیا ہے۔

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ آمدورفت کے لیے بحال
جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ آمدورفت کے لیے بحال

By

Published : Feb 20, 2021, 11:26 AM IST

Updated : Feb 20, 2021, 12:06 PM IST

ایک روز ٹریفک کی آمدورفت بند رہنے کے بعد وادی کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر لمبی جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ آمدورفت کے لیے بحال

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل رامبن کے سب ڈویژن رامسو کے گانگرو علاقے میں بھاری چٹانیں کھسکنے اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے معطل کر دی گئی تھی۔

شاہراہ پر ٹریفک بند رہنے کی وجہ سے سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں سڑک پر درماندہ ہوگئی تھی۔

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ آمدورفت کے لیے بحال

شاہراہ بحالی کے لیے کام کی نگہداشت کر کے تعمیراتی کمپنی نے آج صبح قریب 9 بجے شاہراہِ پر بھاری چٹانیں اور مٹی کے تودے ہٹاکر شاہرہ کو یکطرفہ آمدورفت کے لیے بحال کر دیا ہے۔

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ آمدورفت کے لیے بحال

ٹریفک پولیس نیشنل ہائی وے رامبن کے مطابق چندرکورٹ میں درماند گاڑیوں کو سرینگر کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ درماند گاڑیوں کو وادی کی جانب جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

Last Updated : Feb 20, 2021, 12:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details