اردو

urdu

ETV Bharat / state

قومی شاہراہ کی پابندی سے عوام پریشان - Wednesday

ریاست جموں و کشمیر کی قومی شاہراہ نمبر44 ہفتے میں دو دن بند ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 24, 2019, 6:19 PM IST

سکیوریٹی وجوہات کی بنا پر ابتداً گورنر کی جانب سے یہ حکم آیا کہ ہفتے میں دو دن اتوار اور بدھ کو قومی شاہراہ عوام کے لیے بند رہیں، اس میں صرف سکیوریٹی اہلکاروں کی گاڑیوں کو آنے جانے کی اجازت رہے گی۔

اس کے بعد 22 اپریل کو یہ حکم جاری ہوا کہ بدھ کو عوام کی کے لیے یہ چھوٹ صرف سری نگر سے بارہ مولہ تک رہے گی۔

ریاستی حکومت کے اس حکم سے یہ بات عوام کو سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ سری نگر سے بارہ مولہ محفوظ ہے، جب کہ ادھم پور سے سری نگر غیر محفوظ ۔

ریاستی حکومت کے اس نئے حکم سے عام شہری تذبذب میں مبتلا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details