ذرائع کے مطابق سرینگر - جموں شاہراہ کے ناشری سے بانہال سیکٹر میں ضروری مرمتی کام کے پیش نظر جمعہ کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہےگی۔
اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن نے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا ہے۔ اس ماہ کی 5، 12، 19 اور 26 فروری کو جموں - سرینگر شاہراہ اس ماہ کی ہر جمعہ کو گاڑیوں کی نقل و حمل مکمل طو ر پر بند ہوگی اور کسی بھی گاڑی کو نہ تو جموں سے سرینگر آنے اور نہ ہی سرینگر سے جموں جانے کی اجازت دی جائے گی۔
ضروری مرمت کے پیش نظر جمعہ کو سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہےگی
ناشری سے رامبن اور رامبن سے بانہال سیکٹر میں شاہراہ کی مرمت کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ ہر جمعہ کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رکھی جائے گی۔
ضروری مرمت کے پیش نظر جمعہ کو سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہےگی شاہراہ پر چلنے والے مسافروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ ایڈوائزری پر من و عن عمل کریں تاکہ انہیں کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تمام ہی لوگ جمعہ کے روز شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔