اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹول ٹیکس کےخلاف تاجروں میں غم وغصہ - ٹول ٹیکس کے خلاف تاجران میں غم و غصہ

ریاست جموں و کشمیر کےسری نگر کے سنگم نامی علاقےمیں ٹول ٹیکس کے خلاف عوام میں ریاستی سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : May 10, 2019, 4:52 PM IST


وادی کشمیر کے مختلف تجارتی تنظیموں نے اس ٹول ٹیکس کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹرانسپورٹرز نے بھی اس نئے ٹول ٹیکس کے خلاف احتجاج بلند کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کو یہ ٹول ٹیکس واپس کرنا ہوگا ورنہ عوام کے اس کے خلاف سڑکوں پر اتر جائے گی۔

متعلقہ ویڈیو
تاجروں کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں پہلےہی تاجر مختلف ٹیکسس ادا کر رہے ہیں اور اب یہ ٹول ٹیکس کی صورت میں یہ نئی آفت ہماری مشکلات میں اضافہ کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز پہلے ہی ٹوکن ٹیکس ادا کر رہے ہیں وہ کس طرح دوسرا ٹیکس ادا کریں گے۔

انہوں نےکہا یہ سراسر کشمیریوں کے ساتھ زیادتی ہے اور اس کا براہ راست اثرعام خریدار پر پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details