کنگن علاقے میں بیوپار منڈل کے انتخابات کئی سال بعد منعقد ہوئے جبکہ انتخابی عمل کے دوران کورونا ضوابط پر سختی سے عمل کیا گیا۔
کنگن میں بیوپار منڈل کے انتخابات، ووٹنگ جاری قبل ازیں لاک ڈاون کی وجہ سے انتخابات کو ملتوی کردیا گیا تھا تاہم آج پرامن انداز میں انتخابات منعقد ہوئے اور انتخابی عمل کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا گیا۔
بیوپار منڈل کے انتخابات میں دکانداروں نے کافی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ الیکشن آفیسر بیوپار منڈل کنگن کی جانب سے مناسب انتظامات کئے گئے۔ صبح ووٹنگ کے آغاز سے ہی لوگ بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشن پہنچے اور حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
الیکشن آفیسر باپار منڈل کنگن نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے انتخابات کرانے کی اجازت ملنے کے بعد تیاریوں کا آغاز کیا گیا تھا تاہم آج شام نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔