اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع پلوامہ میں ٹرڈیرس فیڈریشن کے انتخابات - ضلع پلوامہ میں ٹریڈرس فیڈریشن

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کافی عرصہ کے بعد ٹرڈیرس فیڈریشن کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں تقریبا 2000 سے زائد تاجروں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔Traders Federation Election

ضلع پلوامہ میں ٹرڈیرس فیڈریشن کے انتخابات
ضلع پلوامہ میں ٹرڈیرس فیڈریشن کے انتخابات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 7:57 PM IST

ضلع پلوامہ میں ٹرڈیرس فیڈریشن کے انتخابات

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ٹریڈرس فیڈریشن کے مختلف عہدے کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ انتخابات کا اعلان کل رات دیر گئے کیا گیا۔ اس میں محمد الطاف کار نے بطور صدر کامیابی حاصل کی جبکہ رؤف رشید نے بطور جنرل سیکرٹری انتحابات میں کامیابی حاصل کی۔

ٹرڈیرس فیڈریشن صدر کے لئے تین امیدوارں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے جن میں فیاض احمد وانی ،بشیر احمد وانی اور محمد الطاف کار نے حصہ لیا جس میں محمد الطاف کار نے تین ووٹوں سے فیاض احمد کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

جنرل سیکرٹری پوسٹ کے لئے غلام محمد ،محمد الطاف اور رؤف رشید نے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے جن میں سے رؤف رشید نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ وہیں ان انتخابات میں دیگر پانچ سیکٹر ممبران نے بھی کامیابی حاصل کی۔

انتخابی عمل ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں انجام دی گئی جبکہ اس انتخابات کو صاف وشفاف طریقہ سے انجام دینے کے لئے پولیس نے بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Social Media And IT Workshop بی جے پی کی جانب سے میڈیا، سوشل میڈیا اور آئی ٹی کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

وہی ان انتخابات کو منقعد کرنے کے لئے اوقاف کمیٹی نے اقدامات اٹھائے تھے اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اوقاف کمیٹی پلوامہ نے تندہی سے کام کیا تاہم امن امان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس نے بھی اقدامات اٹھائے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details