اردو

urdu

ETV Bharat / state

سونہ مرگ میں برفباری کا سلسلہ جاری - جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع

گاندربل ضلع کے کنگن گنڈ کلن گگن گیر سونہ مرگ اور زوجیلا میں بارش کے بعد ذوجیلا گگن گیر سونہ مرگ میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔برفباری سے سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

سونہ مرگ میں برفباری کا سلسلہ جاری
سونہ مرگ میں برفباری کا سلسلہ جاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 2:11 PM IST

سونہ مرگ میں برفباری کا سلسلہ جاری

گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن گنڈ کلن گگن گیر سونہ مرگ اور زوجیلا میں بارش کے بعد ذوجیلا گگن گیر سونہ مرگ میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔برفباری سے سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

تازہ برفباری سے سونہ مرگ کے میدانوں اور پہاڑوں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی ھے اور سیاح تازہ برفباری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ محکمہ موسمیات ،کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں آج شام تک موسم جو کا تو رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 10 دسمبر تک وادی کشمیر میں موسم کبھی صاف تو کبھی ابرآلود رہے گا۔

وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔ تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی خوبصورت صحت افزا مقام سونمرگ میں غیر مقامی سیاحوں کا رش دیکھنے کو ملا ہے ۔

اطلاع کے مطابق برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی سونمرگ میں سیاحوں کا رش دیکھنے کو مل رہا ہے، سیاح برفباری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ہوٹل مالکان کے چہروں پر کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ غور طلب ہے کہ سونمرگ میں اگرچہ ہر سال سردیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی ہر طرح کا کاروبار بند کر دیا جاتا تھا، جس کے بعد وہاں پر اپریل میں پھر سے کاروباری سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی تھی،

یہ بھی پڑھیں:زرعی یونیورسٹی واڈورہ کمپس میں انٹرنیشنل والنٹیر ڈے پروگرام منایا گیا

تاہم اس سال محکمہ سیاحت کشمیر اور ضلع انتظامیہ گاندربل نے سونمرگ کو سردیوں میں بھی سیاحوں کےلئے کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے سلسلے میں حالیہ دنوں میں محکمہ سیاحت اور ضلع انتظامیہ گاندربل کے افسران کی ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details