بانڈی پورہ پولیس کو ملی خفیہ اطلاعات کے بعد انہوں نے ارگام علاقے میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا سے مارک شدہ راشن کو نجی تھیلوں میں بھر کر راشن کو بلیک میں فروخت کئے جانے کی منظم کوشش کو ناکام بنایا ہے-
پولیس نے اس غیر قانون دھندے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت سید مظفر وانی ساکن نادی ہل بانڈی پورہ اور بلال احمد ملک ساکن ماڈر بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے-