اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع پلوامہ میں ایس ڈی ایچ کے لیے ایک نئی اور جدید طرز پر عمارت کا تعمیراتی کام جاری - نئی اور جدید طرز پر عمارت

ضلع پلوامہ کی تحصیل کاکاپورہ میں تقریباً 19 کروڑ روپے کی لاگت سے ایس ڈی ایچ کے لیے ایک نئی اور جدید طرز پر عمارت تعمیر کی جا رہی ہے اور اس پروجیکٹ پر سال 2018 میں کام شروع کیا گیا تھا۔ تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی جاری ہیں۔ اس کے مکمل ہونے کے ساتھ ہی ایک کثیر آباد کو فائدہ ہوگا۔

ضلع پلوامہ میں ایس ڈی ایچ کے لیے ایک نئی اور جدید طرز پر عمارت کا تعمیراتی کام جاری
ضلع پلوامہ میں ایس ڈی ایچ کے لیے ایک نئی اور جدید طرز پر عمارت کا تعمیراتی کام جاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 2:39 PM IST

ضلع پلوامہ میں ایس ڈی ایچ کے لیے ایک نئی اور جدید طرز پر عمارت کا تعمیراتی کام جاری

پلوامہ :وادی کے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت ہر ایک کونے میں طبی بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ضلع پلوامہ میں حکومت نے لوگوں کو ان کی دہلیز پر بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے طبی انفراسٹرکچر کو بہتر کیا ہے۔ ایس ڈی ایچ پر کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کاکا پورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کام کاج کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ متعلقہ تعمیراتی ایجنسی کو ہدایت جاری کی کہ اس کو مقررہ وقت میں تکمیل تک پہنچائے۔

ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے تعمیراتی ایجنسی اور دیگر متعلقہ محکموں کو کام کے عمل کو مختصر وقت میں مکمل کرنے کے لیے موقع پر ہی ہدایات فراہم کیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر بہتر اور جدید طبی سہولیات میسر ہو۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے سرفراؤ میں اسپورٹس گراونڈ کا افتتاح کیا

وہیں مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کا ایس ڈی ایچ کاکا پورہ کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کرنے اور افسران کو کام کے عمل کو مختصر وقت میں مکمل کرنے کے لیے موقع پر ہدایات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا جس سے ایک کثیر آباد بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details