یہ موٹر سائیکل ریلی بانڈی پورہ سے ہوتے ہوئے سرحدی تحصیل گریز پچاس کلو میٹر مسافت طے کرے گی۔ اس موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام لجنڈ ریڈرس بانڈی پورہ نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا۔
اس موقع پر صدر سہیل راتھر کا کہنا تھا کہ بانڈی پورہ کی سرزمین سیاحت کے اعتبار سے ہر طرح سے نظر انداز کی گئی ہے۔ یہاں سیاحت کے بہت سارے وسائل موجود ہیں جن کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔