اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: 'پولنگ کی ٹائمنگ تبدیل کی جائے'

ترال کے لیے ڈی ڈی سی امیدوار ڈاکٹر ہربخش سنگھ کا کہنا ہے کہ پولنگ کے لیے صبح سات بجے ان دنوں گھروں سے نکلنا محال ہے اور اس لیے الیکشن کمیشن کو نو بجے سے چار بجے تک ٹائمنگ رکھنی چاہیے۔

ڈی ڈی سی انتخابات:' پولنگ کی ٹائمنگ تبدیل کی جائے'
ڈی ڈی سی انتخابات:' پولنگ کی ٹائمنگ تبدیل کی جائے'

By

Published : Nov 29, 2020, 11:23 AM IST

ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی کا کہنا ہے کہ عوام نے بی جے پی کے مکروہ عزائم کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات:' پولنگ کی ٹائمنگ تبدیل کی جائے'

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی پی کے ترجمان اور ترال کے لیے ڈی ڈی سی امیدوار ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ 'ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں عوام کی بھاری شرکت سے بی جے پی کے منصوبوں پر پانی پھر گیا ہے اور عوام نے اپنے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ پانچ اگست کے اس فیصلے پر رضا مند نہیں ہے جس کی وجہ سے ہماری شناخت ہم سے چھینی گئی۔'

ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کو معلوم تھا کہ لوگ اور غیر بی جے پی پارٹیاں ان انتخابات سے دور رہیں گی اور وہ جبراً ان اداروں پر قبضہ کر لیتے، تاہم سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ لوگوں نے بھی بروقت اس بات کو سمجھا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پولنگ کے لیے صبح سات بجے ان دنوں گھروں سے نکلنا محال ہے اور اس لیے الیکشن کمیشن کو نو بجے سے چار بجے تک ٹائمنگ رکھنی چاہیے۔

ڈاکٹر ہربخش سنگھ جو کہ ترال سے ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے پارٹی کے امیدوار ہیں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کے حق میں ووٹ ڈال کر انھیں خدمت کا موقع دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details