یومِ آزادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے وادی بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی امکانی گڑبڑی سے نمٹنے کے لیے فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ اہم اور حساس مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سرینگر: پولیس پارٹی پر حملہ، دو اہلکار ہلاک
خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ 15 اگست کی تقریبات کے دوران عسکریت پسند حملہ کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کے پیش نظر شیرِ کشمیر اسٹیڈیم سونہ وار کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں یومِ آزادی کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوتی ہے۔ اسٹیڈیم کے آس پاس فورسز کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔