جموں میں پریس کانفرنس کے دوران مکیش سنگھ نے کہا کہ گذشتہ ایک برس میں کشتواڑ میں تین عسکریت پسندی کے واقعات پیش آئے ہیں اور ضلع پولیس، فوج اور این آئی اے کی مشترکہ ٹیم کی مدد سے ان معاملات کو حل بھی کیا گیا۔
کشتواڑ میں تین مشتبہ افراد گرفتار
جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے کہا کہ ضلع کشتواڑ میں اب تک عسکریت پسندی کے تین واقعات پیش آئے ہیں اور ان ضمن میں پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
کشتواڑ میں تین مشتبہ افراد گرفتار
گرفتار شدہ افراد میں نثار احمد نامی شخص بھی شامل ہے جو بی جے پی کے رہنما انیل پریہار قتل کے وقت وہاں موجود تھا۔
واضح رہے کہ نومبر 2018 میں، بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما انل پریہار اور ان کے بھائی اجیت پریہار کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ آر ایس ایس رہنما چندرکانت شرما اور اس کے سکیورٹی گارڈ راجندر کمار کو 9 اپریل کو کشتواڑ ڈسٹرکٹ اسپتال کے اندر قتل کر دیا گیا تھا۔
Last Updated : Oct 1, 2019, 4:42 PM IST