لداخ :یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) امتحانات کے نتائج کے اعلان ہو چکا ہے، ملکی سطح کے اس امتحانات میں مرکز کے زیرانتظام لداخ کے تین طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک طلبا کرگل کے دولیہ سے ہے۔
اطلاعات کے مطابق یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے جانب سے منگل کے روز سول سروسز امتحان 2019 کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں پردیپ سنگھ نے پہلی ، جتن کشور دوسری اور پرتبھا ورما نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس بار مجموعی طور پر 829 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں جنرل زمرہ کے 304، معاشی طور پر کمزور طبقات سے 78، دیگر پسماندہ طبقات کے 251 و 129 درج فہرست ذات اور قبائل کے 67 امیدوار شامل ہیں۔