اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: برفانی تودہ گرنے سے 4 فوجی اہلکار ہلاک - ٹنگدار سیکٹر میں برفانی تودے

جموں و کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ کے ٹنگدار سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں آنے کی وجہ سے 4 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

کشمیر: برفانی تودہ گرنے سے 4 فوجی اہلکار ہلاک
کشمیر: برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجی اہلکار ہلاک

By

Published : Dec 4, 2019, 12:14 PM IST

Updated : Dec 4, 2019, 6:48 PM IST

شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر اور ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں منگل کی شام بھاری بھرکم برفانی تودے گر آنے کے دو الگ الگ واقعات میں 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تاہم ایک فوجی اہلکار کو بچاؤ کارروائی کے دوران زندہ نکالا گیا۔
دفاعی ذرائع نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر اور بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں منگل کی شام کو برفانی تودے گر آنے کے دو الگ الگ واقعات رونما ہوئے جن میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تاہم ایک فوجی اہلکار کو زندہ نکالا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک فوجی اہلکاروں کی شناخت معلوم کرنے کا عمل جاری ہے۔

Last Updated : Dec 4, 2019, 6:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details