پونچھ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل سونکوٹ کے گاوں موڈا بچھائی میں بھالو کے حملے میں تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رات ایک بجے کے قریب ریچھ کے حملے میں ماموں بھتیجا شدید زخمی ہو گئے۔ گذشتہ روز جمعہ کو تحصیل سرنکوٹ کے ایک دور افتادہ گاؤں موڈا بچھائی کے رہائشی محمد شبیر اور اس کے چچا مشتاق احمد اور مشتاق احمد اپنے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر تھے۔
جنگل میں ان تینوں پر ریچھ نے اس وقت حملہ کیا جب وہ بکریاں چرا رہے تھے۔ ریچھ نے محمد شبیر پر حملہ کر کے اسے پکڑ لیا، بھالو کو اپنے بھتیجے پر حملہ کرتے دیکھ کر چچا مدد کے لیے آگے آئے تو ریچھ نے مشتاق احمد پر بھی حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد مقامی باشندوں کی مدد سے زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔