اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہماچل پردیش: کشمیری مزدوروں پرحملہ

ہماچل پردیش کے ضلع منڈی کے علاقے بڑوت میں تین لوگوں نے کشمیری مزدوروں پر حملہ کرکے بری طرح سے پٹائی کردی، پولیس نے ان تینوں ملزمین کی شناخت کرلی ہے، فی الحال تینوں فرار ہیں۔

کمرے میں گھس کر کشمیری مزدوروں کی پٹائی
کمرے میں گھس کر کشمیری مزدوروں کی پٹائی

By

Published : Apr 13, 2020, 1:05 PM IST

Updated : Apr 13, 2020, 1:20 PM IST

ہماچل پردیش کے بڑوت میں گزشتہ شب تین شرپسند علاقے میں کام کررہے نو کشمیری مزدروں کے کمروں میں داخل ہوگئے اور ان کی بری طرح سے پیٹائی شروع کردی جس میں سبھی مزدور بری طرح سے زخمی ہو گئے ۔

متاثر مزدورں کے نام ، محمد اکرم، محمد رفیق، محمد ادریس، منیر حسین، مشتاق احمد، منظور احمد، باردین اور نذیر احمد ہیں۔

متاثر کشمیری مزدوروں نے بتایا کہ گزشتہ رات تقریباً 10:30 بجے سبھی لوگ کھانا کھاکر سوگئے تھے۔ اسی دوران تین بدمعاش بیٹ اور ڈنڈے کے ساتھ ان کمرے میں داخل ہوگئے اور سبھی کو بے رحمی سے پیٹنا شروع کردیا۔ ان بدمعاشوں نے بزرگوں کوبھی نہیں بخشا اور ان کی بھی بری طرح سے پٹائی کردی جس کے نتیجے میں بزرگ بھی بری طرح سے زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ یہ سبھی مزدور گزشتہ برس نومبر ماہ سے یہاں پر ہیں اور کرن کرشن ٹرانسمیشن کے ذریعہ کیے جارہے ٹاور لائن کا کام کر رہے ہیں۔ کمپنی نے ان مزدوروں کے لیے قیام و طعام کا نظم بھی کیا ہے۔

کمرے میں گھس کر کشمیری مزدوروں کی پٹائی

کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر گورو کرشن ورما نے بتایا کہ چند مقامی لوگ مسلسل ان کے کام میں رخنہ اندازی کررہے ہیں اور یہ مزموم حرکت بھی ان ہی لوگوں کی جانب سے انجام دی گئی ہے۔ جس میں علاقے کے ایک سرپنچ کے رشتہ دار بھی شامل ہے۔

ایم ڈی ورما نے اس معاملے میں پولیس سے سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ایس ڈی ایم اور ڈی ایس پی پیر کے روز خود جائے واقعہ پر پہنچے اور معاملے سے آگاہی حاصل کی۔

ڈی ایس پی مدن کانت شرما نے بتایا کہ تینوں ملزمین کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کے زیر استعمال گاڑی کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے، فی الحال ملزمین ابھی فرار ہیں لیکن جلد ہی انھیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

تینوں ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات، 462، 323، 504، 188 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Last Updated : Apr 13, 2020, 1:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details