اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہائی کورٹ کے تین نئے ججز کی حلف برداری - روکنے کے لیے مرکزی

جسٹس وِنود چتر کول ، جسٹس سنجے دھر اور جسٹس پنیت گپتا کو آج جموں وکشمیر اور لداخ کے کامن ہائی کورٹ کے مستقل ججوں کی حیثیت سے حلف دِلایا گیا۔

ہائی کورٹ کے تین نئے ججوں کو چیف جسٹس نے عہدے کا حلف دِلایا
ہائی کورٹ کے تین نئے ججوں کو چیف جسٹس نے عہدے کا حلف دِلایا

By

Published : Apr 7, 2020, 10:48 PM IST

جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ، جسٹس گیتا متل نے ہائی کورٹ کی جموں شاخ میں چیف جسٹس عدالت میں ایک سادہ اور پُر وقار تقریب کے دوران ان جج صاحبان کو حلف دِلایا۔

ہائی کورٹ کے تین نئے ججوں کو چیف جسٹس نے عہدے کا حلف دِلایا

ملک میں کووِڈ ۔19 کی وَبا کو روکنے کے لیے مرکزی سرکار کی جاری کردہ احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے موجودہ ججوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

حلف برداری کی تقریب ویب کاسٹ کے ذریعے انٹرنیٹ پر بھی لائیو سٹریم کی گئی۔ حلف برداری کی تقریب میں جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے موجودہ جج صاحبان نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں ، چندی گڑھ اور سری نگر کی رہائش گاہوں سے شرکت کی۔

ایڈوکیٹ جنرل ،ہائی کورٹ کے دونوں شاخوں کے اسسٹنٹ سالسٹر جنرل آف اِنڈیا ، پریذیڈنٹ بار ایسوی ایشن ، ہائی کورٹ جے اینڈ کے جموں ، سیکرٹری لا ، انصاف و پارلیمانی امور ، یوٹی آف جے اینڈ کے نے بھی ویڈیو لنکیج کے ذریعے سے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

ہائی کورٹ آف جموں اینڈ کشمیر کے رجسٹرار جنرل ( آفشیٹنگ ) جواد احمد نے انگریزی اور ہندی میں جج صاحبان کے تعیناتی کے وارنٹ پڑھیں۔

جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے موجودہ جج صاحبان جنہوں نے حلف برداری کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے سے شرکت کی نے حلف برداری کے فوراً بعد نئے تعینات کئے گئے جج صاحبان کو مبارک باد دی۔

اس کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بشمول ایڈوکیٹ جنرل ، اے ایس جی آئی جموں اینڈ سری نگر، سیکرٹری قانون ، انصاف و پارلیمانی امور جموں وکشمیر ،صدر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن جموں نے بھی نئے جج صاحبان کو مبارک دیتے ہوئے اُن کے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔

جسٹس ونود چٹر کول ، جسٹس سنجے دھر اور جسٹس پنیت گپتا کی ہائی کورٹ ججوں کی تعیناتی سے جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 9سے بڑھ کر 12 ہوگئی ہے ۔

جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں منظور شدہ ججوں کی تعداد 17ہیں جن میں 13 مستقل جج اور 4ایڈیشنل جج شامل ہیں۔

ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے تعیناتی سے پہلے جسٹس وِنود چٹرجی کول ، چیئرمین سیلز ٹیکس ٹربیونل کے عہدے پر فائز تھے جبکہ جسٹس سنجے دھر رجسٹرار جنرل آف جے اینڈ کے ہائی کورٹ کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے اور جسٹس پنیت گپتا ممبر سپیشل ٹربیو نل جموں پر اپنے جوڈیشل فرائض انجام دے رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details