اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں کووڈ 19 سے مزید تین اموات - کورونا کے بڑھتے کیسز

کورونا کے بڑھتے کیسز کے نتیجے میں انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں پھر سے لاک ڈاون نافذ کیا ہے جو پانچ اگست تک جاری رہے گا۔

کشمیر میں کووڈ 19 سے مزید تین اموات
کشمیر میں کووڈ 19 سے مزید تین اموات

By

Published : Aug 2, 2020, 1:20 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے اتوار کو مزید تین مریض فوت ہوئے ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد 393 پہنچ چکی ہے۔

حکام کے مطابق فوت شدہ افراد میں سرینگر کے 79 برس کا شخص اور 60 سالہ خاتون اور اننت ناگ کا 38 برس کا شخص شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کووڈ 19: جموں و کشمیر میں 613 نئے کیسز، 11 اموات

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 20792 پہنچ چکی ہے جن میں 7713 سرگرم کیسز ہیں جبکہ دیگر مریض روبہ صحت ہوچکے ہیں۔

مرکزی علاقے میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے نتیجے میں انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں پھر سے لاک ڈاون نافذ کیا ہے جو پانچ اگست تک جاری رہے گا۔ اس دوران لوگوں کو گھروں میں محدود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details