اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں تصادم، تین عسکریت پسند ہلاک - اننت ناگ انکاؤنٹر

کھل چوہر علاقے میں تصادم کے بعد اننت ناگ قصبے کے خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کر دیا گیا۔

اننت ناگ: تین عسکریت پسند ہلاک
اننت ناگ: تین عسکریت پسند ہلاک

By

Published : Jun 29, 2020, 6:28 AM IST

Updated : Jun 29, 2020, 9:29 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھل چوہر علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

اننت ناگ میں تصادم، تین عسکریت پسند ہلاک

ڈی جی پی دلباغ سنگھ کے مطابق تصادم میں تین عسکریت پسندوں ہلاک ہوئے ہیں ۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں میں اننت ناگ کے رہنے والے لشکر طیبہ کے کمانڈر طاریق احمد خان، کولگام کے نوید احمد اور ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے حزب المجاہدین کمانڈر مسعود شامل ہیں۔

اننت ناگ میں تصادم، تین عسکریت پسند ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ جموں خطے کا ضلع ڈوڈہ دوبارہ عسکریت پسندی سے پاک ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے قبصے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جس میں دو پستول، ایک اے کے 47 وغیرہ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کھل چوہر علاقے میں تصادم کے بعد اننت ناگ قصبے کے خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کر دیا گیا اور علاقے میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دوران شب عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کے 19آر آر اور اننت ناگ پولیس نے کھل چوہر گاؤں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارراوئی شروع کی تھی۔

ذرائع کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دو طرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا تھا۔

Last Updated : Jun 29, 2020, 9:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details