اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ حملہ: تین سکیورٹی اہلکار اور دو عسکریت پسند ہلاک

شمالی کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے۔ اتوار کے روز سوپور گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی پارٹی پر حملہ کیا گیا تھا۔

سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ، تین سکیورٹی اہلکار ہلاک
سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ، تین سکیورٹی اہلکار ہلاک

By

Published : Aug 17, 2020, 10:18 AM IST

Updated : Aug 17, 2020, 2:25 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی جس میں دو سی آر پی ایف اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کریری علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی ایک گشتی پارٹی پر گولیاں چلائیں جس میں دو سی آر پی ایف اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملے کے فوری بعد عسکریت پسند فرار ہوئے تھے لیکن بعد میں وہاں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔

سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ، تین سکیورٹی اہلکار ہلاک

پولیس ذرائع کے مطابق اس تصادم میں دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ اسپیشل پولیس افسر کی شناخت مظفر احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ اس حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا تھا اور عسکریت پسندوں کو تلاش کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

اس سے قبل انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وجے کمار نے کہا کہ 'لشکر طیبہ کے تین عسکریت پسند باغات سے آئے اور انہوں نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کریری علاقے میں پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ناکہ پارٹی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو سی آر پی ایف اہلکار اور ایک ایس پی او ہلاک ہوگئے۔'

واضح رہے کہ شمالی کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے۔ اتوار کے روز سوپور گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی پارٹی پر حملہ کیا گیا تھا۔

Last Updated : Aug 17, 2020, 2:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details