جنوبی کشمیر کے ترال قصبہ کے چیوا اولر علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ترال: تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک، دو سکیورٹی اہلکار زخمی پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سے شروع ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ہونا باقی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز عسکریت پسندوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے ترال قصبہ کے چیوا اولر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کی تھی۔
اس دوران عسکریت پسندوں نے سییورٹی فورسز کی ایک تلاشی ٹیم پر فائرنگ شروع کردی اور طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا تھا۔ تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک، ایک فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
دریں اثنا تصادم شروع ہوتے ہی حکام نے موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی۔