جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں گزشتہ شب ایک سڑک حادثہ میں ایک خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہلاک، جبکہ دیگر چارافراد شدید طور سےزخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ٹاٹا موبائل درج نمبری (JK06A-6728) راجگڑہ سے کاستی کی طرف جارہی تھی کہ چھچھتر کے مقام پر سڑک سے پھسل کر گہرے کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں تین افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ، جبکہ دیگر چار شدید زخمی ہوگئے ۔