اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے درمیان غیر ضروری اشیاء فروخت - ضروری چیزوں کی خریداری ہفتہ

جموں و کشمیر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رامبن ناظم زئ خان قریب سات ہفتوں کے بعد آج شام تین بجے سے چھ بجے تک ضروری چیزیں جن میں کپڑوں، الکٹرانک کتب خانوں اور دوسری دوکانوں سے گھریلوں چیزوں کی خریداری کی اجازت دی اور ضروری چیزوں کی خریداری ہفتہ میں سینچر اور اتوار کو ہی ہوگی۔

لاک ڈاؤن کے درمیان غیر ضروری اشیاء فروخت
لاک ڈاؤن کے درمیان غیر ضروری اشیاء فروخت

By

Published : May 10, 2020, 11:21 PM IST

جبکہ ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے روزانہ صبح دس سے دو بجے تک دی گئی ہے۔
لاک ڈاؤن کے درمیان غیر ضروری اشیاء فروخت

اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے مرکزی سرکار کا حوالہ دیکر ایک حکم نامہ جاری کرنے کے علاوہ اپنے ٹیوٹر ہنڈل پر ٹیوٹ بھی کیا ہے۔

پورے ضلح رامبن میں مسلسل چھ ہفتوں ضلع انتظامیہ رامبن نے عالمی وبا بیماری کروانا وائرس کے پیش نظر پورے ضلح میں دفعہ 144 کا نفاز سختی سے عمل میں لایا گیا۔

آج لاک ڈاون میں شام 3 بجے سے 6 بجے تک ڈھیل دی گئی تھی تاکہ شہری ضروری چیزوں کی خریداری کر سکیں اور شہریوں کو فیس ماسک لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔



ضلع رامبن میں مکمل لاک ڈاؤن کے بعد آج دوکانیں کھلی خاص کر کپڑوں کی۔ دوکانوں پر صارفین کی بھیڑ کو سماجی فا صلے کا خاص خیال نہ رکھتے ہوے اکثر بغیر ماسک کے ہی دیکھنے کو ملی ۔

ضلع پولیس کے اہلکاروں نے سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے ڈھیل کے دوران دوکانوں پر لوگوں سے گزارش کی کہ وہ باہر قطار میں کھڑے ہوکر خریداری کریں ۔


جبکہ ضلع مجسٹریٹ کے حکم نامے کے مطابق ضروری اشیاء کی دوکانیں صبح روزانہ نو بجے سے دو بجے تک کھولنے کی اجازت ہے تاہم لوگوں نے ضروری چیزیں کی خریداری کے دوران پولیس کو آپسی دوری برقرار دکھنے کے لیے سختی لاگو کروانے کی گزارش کی ہے۔


انتظامیہ نے لوگوں سے دوری بنائے رکھنے اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ آنے کی گزارش کی ہے


ABOUT THE AUTHOR

...view details