وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی میں تیزی لاتے ہوئے تین منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن کھاگ کو ایک مصدقہ اعلاع ملی تھی جس کے بعد اس نے ایک ناکہ پارٹی تیار کی۔ اِس ناکہ پارٹی کو سوگِن کھاگ میں ایک جگہ تعینات کیا گیا۔ وہیں ناکہ پر چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک ماروتی کار سے 570 گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔
بڈگام میں تین منشیات فروش گرفتار اس دوران گاڑی میں سوار تین افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ساتھ ہی اِن کی کار کو بھی سیز کیا گیا جس کا رجسٹریشن نمبر JK04F-0634 ہے۔
پولیس کے مطابق ان منشیات فروش کی شناخت کلہامہ بیروہ کے جاوید احمد میر ولد محمد رمضان میر، سمیر احمد وانی ولد محمد طارق وانی اور عاشق احمد شیخ ولد عبدالرحمان شیخ کے بطورِ بتائی جا رہی ہے۔
اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کھاگ میں ایک ایف آئی آر درج کیا گیا اور مزید کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔