اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ میں سہ روزہ پیرا گلائیڈنگ ایونٹ کا اہتمام

بھارت اور پاکستان بین الاقوامی سرحد کے قریب ضلع پونچھ کے اجوت میں فوج کی پونچھ برگییڈ کی جانب سے سہ روزہ پیشہ ورانہ پیرا گلائیڈنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر یاسین محمد چودھری سمیت پونچھ کے 15 مقامی باشندوں نے بھی پیرا گلائیڈنگ کا لطف اٹھایا۔ Paragliding in Poonch

ونچھ میں سہ روزہ پیرا گلائیڈنگ یونٹ کا اہتمام کیا
ونچھ میں سہ روزہ پیرا گلائیڈنگ یونٹ کا اہتمام کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 6:29 PM IST

پونچھ میں سہ روزہ پیرا گلائیڈنگ یونٹ کا اہتمام کیا

جموں:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے اجوت میں فوج کی پونچھ برگییڈ نے سہ روزہ پیشہ ورانہ پیرا گلائیڈنگ کا اہتمام کیا۔ایونٹ میں شامل رہے ڈپٹی کمشنر یاسین محمد چودھری سمیت پونچھ کے 15 مقامی باشندوں نے پیرا گلائیڈنگ کا تجربہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پونچھ کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اگلے دو دنوں میں بڑی تعداد میں پیرا گلائیڈرز کی مدد سے آسمان پر اڑان کا لطف اٹھائیں۔ پونچھ کے ایک مقامی نوجوان جگپریت سنگھ نے کہا کہ آج کا دن ان کے لیے بہت یادگار ہے۔ وہ پہلی بار کھلے آسمان پر عقابوں کے ساتھ پیرا گلائیڈنگ کی مدد سے اڑ رہے تھے۔ پہاڑ سے اڑتے ہوئے انہیں خوف محسوس ہوا لیکن اس کے بعد بہت مزہ آیا۔

دوسری جانب پیرا گلائیڈرز ٹیم کا کہنا ہے کہ پونچھ میں پیرا گلائیڈنگ کے بہت امکانات ہیں۔ جس طرح ہمیں فوج اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پونچھ کے لوگوں کا تعاون ملا ہے، اسی طرح ہم نے پونچھ کے اس چھوٹے سے علاقے کو پیرا گلائیڈنگ میں بین الاقوامی سطح پر پہچان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجوٹ کے بعد، ہم ضلع کے دیگر علاقوں میں پیرا گلائیڈنگ کے لیے مناسب جگہیں بھی تلاش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Paragliding Event In Poonch فوج کی مدد سے پونچھ میں پیرا گلائیڈنگ یونٹ کا اہتمام

ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد یاسین نے کہا کہ ہم پونچھ میں ایڈونچر اسپورٹس کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ اس میں ہم نے پچھلے سال پلسٹیا ندی میں رافٹنگ کا ٹرائل کیا تھا۔ آج پیراگلائیڈنگ ہو رہی ہے۔ مستقبل میں دیگر ایڈونچر اسپورٹس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ پیرا گلائیڈنگ کے موقع پر پونچھ بریگیڈ کے کمانڈر راجیش بشت، فوج کی درگا بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر، اجوت پولیس چوکی کے انچارج راہول انگرال، ڈسٹرکٹ یوتھ پروگرام اور اسپورٹس آفیسر محمد قاسم وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details