اونتی پورہ میں سی بی سی کی جانب تین روزہ نمائش جاری اونتی پورہ:جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں پالی ٹیکنک کالج میں سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن وزات اطلاعات کی جانب سے سہ روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔
گورنمنٹ پالیٹیکنک کالیج اونتی پورہ میں تین روزہ ملٹی میڈیا نمائش جاری ہے اس نمایش کا اہتمام سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن وزارت اطلاعات کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے۔
اس نمایش کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دور دراز، دیہی اور سرحدی علاقوں میں حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے کی کوشش ہے ۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کو بااختیار بنانے کے لئے لوگوں کو بیدار کرنا ہوگا، ان اسکیموں کی کامیابی کا انحصار عوامی بیداری پر ہے۔پروگرام کے دوسرے روز آج محکمہ زراعت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔
مقامی لوگوں نے اونتی پورہ میں آؤٹ ریچ پروگرام کے انعقاد کے لئے سی بی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں:Burgalars Looted Shops In Kulgam کولگام میں متعدد دکانوں میں ڈکیتی
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیلڈ پبلسٹی آفیسر سی بی سی محمد شاہد لون نے بتایا کہ اس، نمایش کا مقصد مرکزی اور یو ٹی حکومتوں کی مختلف اسکیموں کے متعلق عوام الناس کس طرح جانکاری فراہم کی جائے جس کے لئے محکمہ کتابچے تقسیم کر رہا ہے بلکہ کلچرل پروگرام بھی پیش کرکے جانکاری پھیلا جا رہا ہے۔